Tuesday, February 19, 2019

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو پورے اعتماد اور بھروسے کے ساتھ بروئے کار لاتے رہیں تو پھر انشاء اللہ حالات زیادہ نہیں بگڑیں گے بلکہ ناکامیوں کے اندھیروں میں بھی کامیابی کے چراغ جلتے رہیں گے۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

حتی الامکان مشترکہ کاروبار سے بچنے کی کوشش کیجیے، اپنے فرائض ہوشمندی کے ساتھ انجام دیں تاکہ ملازمت قائم رہ جائے، رہائشی مسئلہ حل ہو سکے گا، غیر شادی شدہ افراد اپنا دامن بچانے کی کوشش کریں۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

اپنے گھریلو ماحول کو درست رکھنے کی کوشش کیجیے، اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، آپ کے شریک حیات کو بہکانے کی کوشش کی جا سکتی ہے، خود کو بدلنے کی کوشش کیجیے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

رشتہ داروں کی سازشوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس کے باوجود آپ اپنی اعلیٰ عقلی صلاحیتوں سے کام لے کر حالات پر کنٹرول کیجیے اور غصے سے اجتناب برت لیں تو پھر ناکامیوں کا سامنا بہت کم کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے آپ کو ہر محفل میں اولیت کا درجہ حاصل رہے دوسروں کو حیران کرنا آپ کا مشغلہ ٹھہرا لیکن یہ سوچیں کہ پس پردہ لوگ آپ کے بارے میں کیا خیالات رکھتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

موجودہ دور ہر انسان سے محنت و مسلسل جدوجہد کا طلب گار ہے نزاکت پسند لوگ تو سوائے مزاح کا سبب بننے کے اور کچھ حاصل نہیں کر سکتے، اپنے خاص دوستوں پر بھی ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

انتہائی ذہانت اور سمجھ داری سے کام لیتے ہوئے اپنے شریک حیات کو ہر قیمت پر راضی رکھنے کی کوشش کریں، اسی میں آپ کی بھلائی مضمر ہے، مالی مشکلات سے بڑی حد تک نجات مل سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

ایسے گھریلو مسائل حل ہو سکتے ہیں جو مدتوں سے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے، آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے اس کے ساتھ اخراجات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بسلسلہ تعلیم حالات موافق رہیں گے، کاروبار سے وابستہ افراد محتاط رہ کر سودے بازی کریں، معمولی سی لاپروائی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، کاروبار میں اہم تبدیلی رنگ لا سکتی ہے۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

اگر خوشگوار زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں تو بتدریج اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کیجیے، سب سے الگ تھلگ رہ کر زندگی گزارنا اچھے لوگوں کا دستور نہیں ہوتا رشتوں کو بھی سمجھنے کی کوشش کیجیے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

جائیداد کے الجھے ہوئے مسائل حل کرنے کے لیے اپنوں کی مدد حاصل کر لیں، قانونی چکروں میں نہ پڑیں آپ کا حقیقی مقصد پورا ہو سکتا ہے، صحت جسمانی کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

خود کو ہمہ وقت مستعد اور باہمت رکھنے کی کوشش کیجیے تاکہ کسی بھی مرحلے پر آپ گھبرا نہ جائیں، من پسند فرد کے ساتھ منگنی ہو سکتی ہے۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment