کراچی: کڈنی ہل پارک میں زمین سے دو سو تین میٹر بلندی کے مقام پر پاکستان کا قومی پرچم لہرادیا گیا۔
بلدیہ عظمی کراچی کے زیر اہتمام کڈنی ہل پارک میں قومی پرچم لہرانے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں میٹروپولیٹن کمشنر سیف الرحمن ، شیخ نثار احمد پرچم والا، کے ڈی اے اور کے ایم سی کے افسران نے شرکت کی۔
میٹروپولیٹن کمشنر سید سیف الرحمنٰ نے کڈنی ہل پارک میں قومی پرچم لہرانے کے بعدکہا کہ کڈنی ہل پر لہرائے جانے والا پرچم کراچی کے مختلف حصوں سے نظر آئے گا، اگلے تین ماہ میں کڈنی ہل پارک کو مکمل کرلینگے، کڈنی ہل پارک پر بیک وقت ہزاروں افراد تفریح کی غرض سے آسکیں گے، شہر کے وسط میں قائم کڈنی ہل پارک شہریوں کے لیے پسندیدہ تفریحی مقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کڈنی ہل پارک کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ موقع دیا ہے کہ ہم اس جگہ کو آباد کریں اسے بچائیں، کراچی، سندھ بلکہ پورے پاکستان میں اس سے حسین جگہ نہیں ہوگی کیونکہ پہاڑ تو اور بھی ہیں لیکن کسی پہاڑ سے شہر کا اتنا حسین نظارہ نہیں ہوتا یہاں سے ایئر پورٹ، صنعتیں، عمارتیں بلکہ رات میں تو ایسا لگتا ہے کہ روشنیوں کا دریا بہہ رہا ہے مارچ کو ہم یہاں احسن طریقے سے ایک بڑی شاندار تقریب کا انعقاد کریں گے۔
نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ہمارا نام آچکا ہے سیف الرحمن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت کی اس کام میں کوئی مداخلت نہیں ہے، وی آئی پی فلیگ کی جانب سے شرکا میں قومی پرچم اور بیج بھی تقسیم کیے گئے۔
The post کراچی کے کڈنی ہل پارک میں سب سے بڑا قومی پرچم لہرا دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TbmjWh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment