Friday, March 27, 2020

کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات کرنے پر ائمہ مسجد کیخلاف مقدمات ایکسپریس اردو

پولیس نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مساجد کے اماموں اور انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

سندھ حکومت نے مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ کراچی میں پولیس نے پابندی کے باوجود جمعے کے اجتماعات منعقد کرنے پر 29 مقدمات درج کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

یہ ایف آئی آرز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درج کی گئی ہیں۔ زیادہ تر مقدمات ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں درج کئے گئے جن میں مسجدوں کے پیش اماموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات کے متن میں کہا گیا کہ مساجد میں صرف 5 نمازیوں کی اجازت تھی لیکن ان مساجد میں 5 سے زائد نمازی موجود تھے۔ پولیس نے متعدد علماء اور آئمہ مساجد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں 4 اپریل تک نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے اور صرف 3سے 5 افراد کو مسجد میں نماز کی اجازت ہے۔

The post کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات کرنے پر ائمہ مسجد کیخلاف مقدمات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33T9kMU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment