اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 694نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 457 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 766 ، پنجاب میں99 ہزار 128 خیبرپختونخوا 37 ہزار 617 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 440، بلوچستان میں 15 ہزار 013 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 649 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 662 تعداد ہوگئی۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
The post ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ، تعداد8 ہزار سے زائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/346vkEx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment