Monday, May 1, 2023

بھارتی نوجوان کی پاکستان آمد؛ فیس بک فرینڈ سے شادی ایکسپریس اردو

لاہور: پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ ہے لیکن دونوں ملکوں کے عوام کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی دوست ہے۔ سوشل میڈیا کے ایسی ہی ایک دوستی میاں بیوی کے رشتے میں بدل گئی ہے۔ 

فیس بک پر پاکستانی ہندو لڑکی سے دوستی کرنیوالا بھارتی نوجوان پاکستان پہنچ گیا اور اپنی فیس بک فرینڈ کو شریک حیات بنا لیا۔

بھارتی ریاست ممبئی سے تعلق رکھنے والے دولہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی دلہن سنجوگتا کماری ایک عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہلِ خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا۔

دونوں کے خاندانوں کی رضا مندی سے شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے ہوئی ۔ تقریب میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائےگی۔نوبیاہتا جوڑا انڈیا جائیگا۔

واضع رہے کہ پاکستان اوربھارت کے شہریوں کے مابین ہونیوالی محبت کی اکثر شادیاں بعض اوقات ناکام ہوجاتی ہیں اور سرحدوں میں تقسیم جوڑے کو کئی دوسرے ملک کی شہریت کے حصول سمیت کئی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے

The post بھارتی نوجوان کی پاکستان آمد؛ فیس بک فرینڈ سے شادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XVEMB6p
via IFTTT

No comments:

Post a Comment