Wednesday, November 29, 2017

سعید اجمل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرہوگئے ایکسپریس اردو

 لاہور: سعید اجمل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں، لیجنڈ آف اسپنر میدان سے باہر جاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اس موقع پر پلیئرز نے گارڈ آف آنربھی دیا۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا، ان کی ٹیم فیصل آباد کو لاہور وائٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے انہیں الوداع کہا، تمام پلیئرز نے لائنوں میں کھڑے ہو کر بیٹس کی چھاﺅں سے گزارا، آف اسپنر اس موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے ہاتھ ہلا کر پلیئرز اور شائقین کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سعید اجمل نے قومی ایونٹ کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ موجودہ سیزن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ آف اسپنر سعید اجمل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلیے انہیں اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

The post سعید اجمل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zzmKNM
via IFTTT

No comments:

Post a Comment