Wednesday, November 29, 2017

تھسارا پریرا سری لنکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر ایکسپریس اردو

 لاہور: سری لنکا نے تھسارا پریرا کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کر دیا، انہیں دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے اپل تھرنگا کی جگہ قیادت سونپی گئی ہے۔

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر کپتان اپل تھرنگا کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار پر تھسارا پریرا کو ہی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اب پریرا کو مستقل طور پر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان نامزد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم ان دنوں بھارت میں کھیل رہی ہے، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 سے برتری حاصل ہے، تیسرا مقابلہ 2 دسمبر سے شروع ہو گا، آئی لینڈز ٹیسٹ سیریز کے بعد بلیو شرٹس کے خلاف 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گے جن میں تھسارا پریرا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

The post تھسارا پریرا سری لنکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2hYr1Dw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment