Wednesday, November 29, 2017

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ہے، جس میں پٹرول کی قیمت میں 1.48 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15.35 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.20 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.15 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے کی منظوری دی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا آئی مارکیٹنگ کمپنی اورڈیلر مارجن کا تعین آئل مارکیٹنگ کمپنی کرے گی۔اوگرا کی سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ کرے گی۔

The post اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zBzWSF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment