Wednesday, November 29, 2017

بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کا دہرا معیار ہے، سعید اجمل ایکسپریس اردو

 لاہور: آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بولنگ ایکشن کے حوالے سے دہرا معیار اپنا رکھا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم فیصل آباد کی لاہور وائٹس کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی طور کرکٹ کے ساتھ وابستہ رہنا چاہتا ہوں، اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے پر بھرپور توجہ دوں گا، ہر طرز کے فارمیٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں تاہم غیرملکی لیگز کھیلتا رہوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بولنگ ایکشن کے معاملے میں کیریئر متاثر ہوا لیکن اس معاملے میں پی سی بی سے کوئی شکوہ نہیں، مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے، میرے خیال میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ اس موقع پرآف اسپنر صحافیوں سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔

The post بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کا دہرا معیار ہے، سعید اجمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zzGqBi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment