Wednesday, May 23, 2018

کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھنے والا بھارتی فوج کا میجر لڑکی سمیت گرفتار ایکسپریس اردو

 سری نگر: کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کر ڈھال بنانے والا بھارتی فوج کا میجر نتن گوگی کوہوٹل کے کمرے سے لڑکی سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں کشمیری نوجوان کو اپنی گاڑی سے باندھ کر گھمانے والا میجر گوگی19 سالہ لڑکی کے ہمراہ ایک ہوٹل کے کمرے سے قابل اعتراض حالت میں گرفتاری کے باعث خبروں میں آگیا ہے۔

میجر نتن گوگی کی پوسٹنگ بڈگام کے علاقے میں تھی جہاں وہ گرینڈ ممتا نامی ہوٹل میں 19 سالہ  لڑکی کو لےکر آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ہوٹل کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی۔ ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایس ایس پی سری نگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میجر کو لڑکی سمیت حراست میں لے لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کرگھمانے والے بھارتی میجر کو اعزازسے نوازدیا گیا

واضح رہے کہ میجر نتن گوگی راشٹریہ ریفل کی 53 بٹالین سے تعلق رکھتا ہے اور گزشتہ برس اپریل میں کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنا تھا۔

 

The post کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھنے والا بھارتی فوج کا میجر لڑکی سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IZwF7s
via IFTTT

No comments:

Post a Comment