Sunday, September 2, 2018

نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 30 فوجی ہلاک ایکسپریس اردو

ابوجہ: بوکو حرام کے جنگجوؤں نے نائیجیریا کے ملٹری بیس پر حملہ کر کے 30 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی انتہا پسند جماعت بوکو حرام کے جنگجوؤں نے شمال مشرقی شہر بورنو میں واقع فوجی اڈے پر حملہ کر دیا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوج کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور وہ عارضی پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی۔ اس دوران فوج کے 30 اہلکار ہلاک ہوگئے، تاہم نائیجیرین فضائیہ نے بمباری کرکے بوکو حرام کو ملٹری بیس سے انخلاء پر مجبور کردیا تاہم جنگجوؤں کی ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔

نائیجیرین فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فضائی حملے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ فضائیہ کی مدد سے ملٹری بیس کو کلیئر کروالیا گیا ہے تاہم جنگجو فرار ہوتے ہوئے بھاری مقدار میں فوج کا اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئے۔

دوسری جانب بوکو حرام نے برونڈو گاؤں میں واقع فوج کے ایک اور ملٹری بیس پر بھی حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 17 فوجی اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تاہم آزاد ذرائع سے اس حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

 

The post نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 30 فوجی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PWE3B7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment