Sunday, September 2, 2018

افغان آرمی بیس پر نیٹو ہیلی کاپٹر تباہ، غیر ملکی پائلٹ سمیت 3 فوجی ہلاک ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان کے آرمی بیس پر نیٹو کا ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی پائلٹ اور دو افغان سپاہی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صبح سویرے افغانستان کے صوبے بلخ میں شاہین ملٹری بیس سے سپاہیوں کو لے کر صوبہ فاریاب جانے والا ہیلی کاپٹر پرواز بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں غیر ملکی پائلٹ اور دو افغان سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 4 فوجی زخمی ہیں۔

حادثے کا شکار نیٹو کے ہیلی کاپٹر میں چار افغان فوجی اہلکار، چار صوبائی پولیس اہلکار اور دو وفاقی پولیس کے اہلکار سوار تھے جب کہ پائلٹ اور معاون پائلٹ غیر ملکی تھے۔ تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

سرکاری سطح پر حادثے سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ افغان فوج کے ترجمان حنیف رضاعی کا کہنا ہے جائے حادثہ پرامدادی کام جاری ہے۔ حادثے میں زخمی 8 فوجی اہلکاروں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث پرواز بھرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث وہ ہچکولے کھاتے ہوئے  نیچے آگرا۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایک ہفتے کے اندر صدر اشرف غنی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

The post افغان آرمی بیس پر نیٹو ہیلی کاپٹر تباہ، غیر ملکی پائلٹ سمیت 3 فوجی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N7FC0r
via IFTTT

No comments:

Post a Comment