Monday, September 3, 2018

پنجاب میں 7 ماہ کے دوران بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات کا انکشاف ایکسپریس اردو

لاہور: پنجاب میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات پیش آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سال 2018 کے پہلے 7 ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات پیش آچکے ہیں۔ پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں روزانہ 4 بچے زیادتی کا شکار بنتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو 3 سال قید

بچوں سے زیادتی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے 15 اگست کو بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لئے مراسلہ جاری کیا تھا تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پوپ فرانسس کی بچوں سے زیادتی پر معافی

مراسلے میں حکم دیا گیا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے ضمانت پر رہا ملزمان کی بھی فہرستیں تیار کی جائیں اور ایسے ملزمان کی سخت نگرانی کی جائے، اگر ملزم اپنی رہائش تبدیل کرے تو متعلقہ تھانے کو بھی مطلع کرے۔

 

The post پنجاب میں 7 ماہ کے دوران بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N8szfm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment