Sunday, September 2, 2018

اسپتال پر چھاپہ مارنے سے پہلے چیف جسٹس کو اپنا عہدہ دیکھنا چاہیے تھا،خورشید شاہ ایکسپریس اردو

اوکاڑہ: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  چیف جسٹس کو کراچی کے نجی اسپتال میں چھاپہ مارنے سے قبل اپنا عہدہ دیکھنا چاہیے تھا۔

اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج گرفتار شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں کے معاملے پر کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان  کو کراچی کے نجی اسپتال میں چھاپہ مارنے سے پہلے اپنا اسٹیٹس دیکھنا چاہیے تھا کیونکہ یہ کام تو کوئی جج یا مجسٹریٹ بھی کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں اعتزاز احسن کے حوالے سے آخری رات تک کوشش کریں گے جب کہ  ضمنی الیکشن میں تمام حلقوں پر مشاورت سے امیدوار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

خورشید شاہ نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام تبدیلی پر اربوں خرچ ہوں گے جو عمران خان کی بچت کی باتوں کی نفی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے سے غریب کے ساتھ زیادتی ہوگی، بے نظیر اِنکم سپورٹ کو عمران خان چاہتے ہوئے بھی ختم نہیں کر سکتے۔

The post اسپتال پر چھاپہ مارنے سے پہلے چیف جسٹس کو اپنا عہدہ دیکھنا چاہیے تھا،خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MINPJ9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment