Saturday, September 1, 2018

صدر ممنون اور میرے درمیان فرق عوام کو نظر آئے گا، عارف علوی ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ان کے اور صدر ممنون حسین کے درمیان بہت فرق ہے جو عوام کو نظر آئے گا۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور صدر ممنون کے درمیان بڑا فرق ہے، جو عوام کو نظر آئے گا، صوبوں میں یکجہتی قائم کرنا صدر کی ذمہ داری ہے، صوبائی ہم آہنگی اور یکجہتی کے لئے عوام کو مطمئن کرنا ضروری ہے، عمران خان کی حکومت میں پاکستان کا اچھا وقت شروع ہورہا ہے، اداروں کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، تاہم میں صرف کراچی کا صدر نہیں بلکہ پورے ملک کا صدر ہوں گا، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے فون کرکے مجھے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چوہدری سرور نے گورنر کا حلف صرف اس لئے نہیں اٹھایا کہ مجھے ووٹ کاسٹ کرسکیں، کل رات کے عشائیہ میں بعض اراکین پنجاب اسمبلی ناگزیر وجوہات کی وجہ سے نہ آسکے، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہوں یا فیاض الحسن چوہان سب پارٹی میں اپنا مقام رکھتے ہیں، اسپیکر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو حلف اٹھانے کی اجازت نہ دینے پر میں کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

The post صدر ممنون اور میرے درمیان فرق عوام کو نظر آئے گا، عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N7PMOE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment