Monday, September 3, 2018

شہری کو حبس بیجا میں رکھنے پر ایس ایچ او میٹھادر گرفتار ایکسپریس اردو

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے کے جرم میں ایس ایچ او میٹھا در نذیر حسین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او میٹھا در کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے حکم پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایس ایچ او میٹھا در نذیر حسین اعوان کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او پر شہری کو حبسِ بیجا میں رکھنے کا الزام ہے، ایس ایچ او عدالت میں وردی پر جیکٹ پہن کر پیش ہوئے جس پرعدالت نے سرزنش بھی کی۔

The post شہری کو حبس بیجا میں رکھنے پر ایس ایچ او میٹھادر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wCtzOt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment