Saturday, September 1, 2018

بھارتی گاؤں جہاں لوگ بچھوؤں سے کھیلتے ہیں ایکسپریس اردو

کرناٹاکا: بھارت کے ایک گاؤں میں بچے، بڑے اور بوڑھے سب ہی بچھوؤں کی پوجا کرتے ہیں۔ کبھی وہ زہریلے بچھو ہاتھوں میں رکھتے ہیں تو کبھی انہیں سر پر اور اپنے منہ میں بھی رکھ لیتے ہیں۔

کرناٹکا میں واقع ایک چھوٹے سے دیہات نیگا پنچامی میں لوگ بچھوؤں کو دیوتا کا درجہ دیتے ہیں ۔ ہرسال ایک خاص تہوار میں بچے ، خواتین اور حضرات قریبی چھوٹی پہاڑی پر جاتے ہیں جسے چیلینا بیٹا یعنی بچھو پہاڑی کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں ایک بت پر ناریل، تیل اور دوسرے چڑھاوے چڑھائے جاتے ہیں۔

اس کے بعد لوگ ان بچھوؤں سے کھیلتے اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ دیہاتیوں کا اصرار ہے کہ اس ایک دن بچھوؤں کی بڑی تعداد اچانک نمودار ہوتی ہے اور عام حالات میں اتنے بچھو وہاں موجود نہیں ہوتے۔ اسی بنا پر لوگ اسے ایک اہم واقعہ قرار دیتے ہیں۔

لوگوں کا خیال ہے کہ بچھو ان کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر انہیں منہ میں بھی رکھ لیا جائے تب بھی وہ نہیں کاٹتے۔ یہاں تک کہ بچے بھی بے خوف ہوکر اس خطرناک کیڑے سے کھیلتے ہیں۔

لوگوں کا دعویٰ ہے کہ  ہزاروں افراد اپنے اپنے انداز سے بچھو اٹھاتے ہیں لیکن اب تک کسی کی موت اور کاٹنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

The post بھارتی گاؤں جہاں لوگ بچھوؤں سے کھیلتے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Pq5rpX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment