کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں فکسنگ کرنے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں پھر دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگت رہا ہوں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ میں اپنی غلطی کی سزا بھگت چکا ہوں اور ری ہیب پروگرام بھی مکمل کرچکا، سزا پوری کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جارہا۔
سلمان بٹ نے کہا کہ دو سال سے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا دوسرا بہترین اسکورر ہوں، پرفارمنس کے باوجود پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنایا جارہا، چیف سلیکٹر نے پاکستان اے میں شامل کرنے کا کہا تھا لیکن سلیکشن کمیٹی مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، پی ایس ایل میں فکسنگ کرنے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں پھر دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگت رہا ہوں۔
The post دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگت رہا ہوں، سلمان بٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Pt53XW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment