Sunday, September 2, 2018

بالی ووڈ میں انٹری سے قبل ملکہ حسن کا تاج پہننے والی بالی ووڈ حسینائیں ایکسپریس اردو

ممبئی: اداکارہ ایشوریارائے، لارادتہ، جوہی چاؤلہ، سشمیتا سین سمیت متعدد بالی ووڈ اداکارائیں فلموں میں انٹری سے قبل ملکہ حسن کا تاج پہن چکی ہیں اور اسی تاج نے انہیں بالی ووڈ تک ڈائریکٹ انٹری دلوائی۔

سنگیتا بجلانی

سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی ماضی میں مس انڈیا کاتاج اپنے سر پر سجا چکی ہیں انہوں نے یہ اعزاز1980 میں حاصل کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جوہی چاؤلہ

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی فلموں میں انٹری سے قبل 1984 میں مس انڈیا رہ چکی ہیں۔ بعدازاں  جوہی چاؤلہ نے 1988 میں فلم’’قیامت سے قیامت تک‘‘کے ذریعے فلم ڈیبیوکیا۔

سشمیتا سین

سشمیتا سین نے 1994 میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا تھا، مس یونیورس کا خطاب جیتنے کے بعد سشمیتا نے بالی ووڈ میں انٹری دی اور آج ان کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

ایشوریارائے

1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے والی بھارتی حسینہ ایشوریا رائے بچن کا کیر یئر بھی حسینہ عالم کا مقابلہ جیتنے کے بعد شروع ہواتھا اورآج تک کامیابی سے جاری ہے۔

لارادتہ

سشمیتا سین کے بعد لارادتہ مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی دوسری بھارتی خاتون تھیں جنہوں نے یہ اعزاز 2000میں حاصل کیا تھا۔ لارادتہ نے اپنے کیریئر کی ابتدا میں کئی فلموں میں کام کیا تاہم اب وہ فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرکے شادی شدہ زندگی گزاررہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2000میں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کیا بعد ازاں انہوں نے اپنی اداکاری سے بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی بے تحاشہ کامیابی سمیٹی اور آج ان کا شمار بالی ووڈ کی نمبرون اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

سلینا جیٹلی

اداکارہ سلیناجیٹلی نے 2001 میں مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا بعد ازاں انہوں نے دیگر حسیناؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلموں میں  بھی قسمت آزمائی کی لیکن بالی ووڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

نیہا دھوپیا

اداکارہ و میزبان نیہا دھوپیاکے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ وہ سال 2002کی مس انڈیا رہ چکی ہیں۔ آج کل وہ شادی کرکے خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں اوربہت جلد ماں بننے والی ہیں۔

The post بالی ووڈ میں انٹری سے قبل ملکہ حسن کا تاج پہننے والی بالی ووڈ حسینائیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LPtQTR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment