Sunday, September 2, 2018

پشاور پولیس کے دو معذور اہلکاروں نے دوبارہ فورس جوائن کرلی ایکسپریس اردو

پشاور: دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ٹانگوں سے محروم ہونے والے دو بہادر سپاہیوں نے 8 سال بعد دوبارہ فرائض انجام دینا شروع کردیے ہیں۔

2009 میں خودکش حملے میں ہیڈ کانسٹیبل سید علی شاہ نے اپنی دونوں ٹانگیں گنوا دیں تاہم بہادر اہلکار نے معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا اور مصنوعی ٹانگوں سے قدم بڑھا کر دوبارہ فورس جوائن کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔ سید علی شاہ نے گلبرگ تھانے میں ڈیوٹی شروع کردی اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔

بلند حوصلے کا مالک پولیس اہلکار شاہ سعود بھی 2010 میں پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں اپنی ٹانگ کھو بیٹھا تھا۔ اب 8 سال بعد دلیر سپاہی نے دوبارہ پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔ شاہ سعود پشاور کے تھانہ فقیر آباد میں محرر اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی دینے لگا ہے۔

عید الاضحی پر پشاور پولیس کے سربراہ قاضی جمیل الرحمان شہدا اور غازیوں سے ملنے ان کے  گھر گئے تھے۔ دونوں پولیس اہلکاروں نے سی سی پی او پشاور سے ملاقات میں دوبارہ فورس جوائن کرنے کی درخواست کی۔ چیف کپیٹل پولیس آفیسر نے دونوں اہلکاروں کو ان کے گھروں کے قریب تعینات کرنے کی منظوری دی۔

The post پشاور پولیس کے دو معذور اہلکاروں نے دوبارہ فورس جوائن کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LPu3GD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment