اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ تیسری ملاقات ہے، اس سے قبل وزیراعظم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا، جہاں وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی تھی۔
The post وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N9OEKu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment