کراچی: نجی اسپتال نے شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ان کے خون میں الکحل شامل نہیں ہے۔
شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں کے معاملے کے بعد سابق وزیراطلاعات سندھ کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لیے گئے تھے، ایک خون کا نمونہ ضیاءالدین اسپتال اور دوسرا نمونہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال بھیجا گیا تھا جس میں سے ایک کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شرجیل میمن کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم
نجی اسپتال کی جانب سے جاری کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خون میں الکحل شامل نہیں ہے تاہم ضیاءالدین اسپتال کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شرجیل میمن کے کمرے پرچھاپہ، شراب ومنشیات برآمد
دوسری جانب ڈی آئی جی جیل خانہ جات ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے خون کی ایک اور رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ جیل عملے کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ضیاالدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔
The post شرجیل میمن کے خون میں الکحل شامل نہیں، میڈیکل رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2oz4pwD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment