Tuesday, February 19, 2019

ایمرجنسی نفاذ پر ٹرمپ کے خلاف 16 امریکی ریاستوں نے مقدمہ دائر کردیا ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: امریکا کی 16 ریاستوں نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر صدر ٹرمپ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 16 ریاستوں نے جنوبی کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایمرجنسی نافذ کر کے سرحدی دیوار تعمیر کرنے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کے لیے استدعا کردی۔

اس حوالے سے ریاست کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ 16 امریکی ریاستوں نے عدالت سے صدر ٹرمپ کو ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقوم کو ذاتی مرضی اور اپنے مفادات کے حصول کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا میں ایمرجنسی نافذ، اپوزیشن کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی اپنے مقاصد میں کامیابی کی صورت میں مستقبل کے صدور کے لیے مثال قائم ہو جائے گی کہ اور جب بھی کانگریس کثرت رائے سے فنڈز جاری کرنے سے انکار کیا تو صدر ایمرجنسی نافذ کردیا کریں گے۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے درکار فنڈز پر من مانی رقم نہ ملنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جس کے بعد انہیں کسی بھی کام کے لیے من مانے فنڈز کے اجراء کا اختیار مل گیا ہے۔

The post ایمرجنسی نفاذ پر ٹرمپ کے خلاف 16 امریکی ریاستوں نے مقدمہ دائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GvVhnv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment