Tuesday, February 19, 2019

آصف زرداری کی جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں لارجر بنچ بنانے کی درخواست ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: آصف علی زرداری نے جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں سپریم کورٹ میں لارجر بنچ بنانے کی درخواست دائر کردی۔

سابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نہ ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل، پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی اس حوالے سے رائے دے چکے ہیں۔

سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے متفرق درخواست میں استدعا کی کہ نظر ثانی اپیل میں عدالتی دائرہ اختیار کو بنیاد بنایا ہے، کیس کے مدنظر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو جعلی اکاؤنٹ کیس میں آزاد تحقیقات مکمل نہیں کرنے دی گئی، سپریم کورٹ

آصف زرداری نے درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلی عدلیہ کے کئی ججز بھی از خود نوٹس اختیار کے تعین کے حق میں ہیں، لہذا مذکورہ تضاد کو دور کرنے کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

The post آصف زرداری کی جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں لارجر بنچ بنانے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GyhGk7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment