لاہور: بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت متاثر ہوگئی ہے۔
پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی مصنوعات پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت متاثر ہوگئی ہے، بھارتی امپورٹرز نے پاکستانی مصنوعات لینے سے انکار کردیا ہے تاہم 200 فیصد ڈیوٹی عائد ہونے سے بھارتی امپورٹرز کو خسارہ ہوگا۔
واہگہ کسٹم ذرائع کے مطابق اس راستے پاکستانی جپسم، سیمنٹ، خشک کھجور سمیت دوسری مصنوعات کے تقریباً 100 ٹرک بھارت جاتے ہیں جو سرحد پر کھڑے ہیں لیکن افغان بھارت تجارت جاری ہے، افغانستان سے خشک میوہ جات کے5 ٹرک روزانہ بھارت جاتے ہیں۔
بھارت نے مظفرآباد سرینگر بس سروس کے بعد راولا کوٹ پونچھ انٹرا کشمیر ٹریڈ بھی بند کردی ہے۔ کنٹرول لائن کے دونوں طرف سامان سے لدے درجنوں ٹرک کھڑے ہیں تاہم چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ سے مظفرآباد سرینگر تجارت جاری ہے اورآج دونوں جانب سے 35،35 ٹرکوں نے کنٹرول لائن عبور کی۔
The post پلوامہ حملہ؛ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SLuNVp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment