سری نگر: بھارتی فوج کے کور کمانڈر جنرل ڈھلوں نے رعونت بھرے لہجے میں کہا ہے کہ کشمیری مائیں اپنے بچوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں کیونکہ ہتھیار اُٹھانے والوں کا انجام موت ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے دھمکی آمیز پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیری مائیں اپنے گمراہ ہوجانے والے بیٹوں کو عسکریت پسندی ترک کرنے کے لیے راضی کریں، وہ سرینڈر کرلیں تو اچھا ہے ورنہ مارے جائیں گے۔
بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی پرورش میں ماؤں کا ہاتھ سب سے زایدہ ہوتا ہے، اپنے بیٹوں کو عسکری کیمپوں سے واپس آنے کے لیے مجبور کریں۔ یہ بات ذہن نشین کرلی جائے کہ جو بندوق اُٹھائے گا وہ مارا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فوج کے رویے نے بیٹے میں نفرت بھری، خود کش بمبار کے والدین
ایک سوال کے جواب میں بھارتی لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پہلی بار خودکش کار بمبار نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، اپنی نوعیت کے منفرد دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔ کچھ اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جسے ابھی خفیہ رکھنا زیادہ ضروری ہے۔
یہ خبر پڑھیں : مسلمانوں کشمیریوں پر ہندو انتہا پسند ہندوؤں کے حملے، املاک نذر آتش
میجر ڈھلوں نے پلوامہ حملے کے 100 گھنٹے کے اندر اندر منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران حملے کی سازش میں ملوث ایک ایک منصوبہ ساز کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت ہسندوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
The post کشمیری مائیں بچوں سے ہتھیار پھنکوائیں ورنہ وہ مارے جائیں گے، بھارتی کمانڈر کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2T2MWNU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment