کیلیفورنیا: ویت نام سے تعلق رکھنے والے امریکا کے 55 سالہ شہری نے اپنے جسم اور حلیے کو جاپانی کارٹون کریکٹر ’ماسٹر روشی‘ کے قالب میں ڈھال لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کو کارٹون کریکٹر کی ’کاربن کاپی‘ بنانے والا مداح کوئی کم عمر لڑکا یا طالب علم نہیں بلکہ ایک 55 سالہ شخص ہے۔ باڈی بلڈنگ کا شوق رکھنے والے امریکی شخص نے اپنے جسم کے خدوخال کو ماسٹر روشی سے شباہت دینے کے لیے دن رات محنت کی اور بالآخر ثمر پالیا۔
یوں تو امریکی شخص جو اپنا تعارف ماسٹر روشی کے نام سے ہی کرانا پسند کرتے ہیں نوجوانی سے ہی باڈی بلڈنگ کے دلدادہ تھے تاہم ماسٹر روشی بننے کے لیے انہیں کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت کرنی تھی۔ جس میں 5 گھنٹے کی جم، پروٹین سے بھرپور غذا اور ایک گھنٹے تک مسلسل دوڑے جانا شامل ہے۔
ڈریگن بال زی کے مداح سوشل میڈیا پر امریکی شخص کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ہزاروں لوگوں نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جوائن کیا اور تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ امریکی شخص سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹپس بھی دیتے ہیں۔
جاپانی کارٹون کریکٹر ماسٹر روشی ایک مقبول کریکٹر ہے جس نے ایک عرصے تک اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ کچھوے کے جوگی کے نام سے مشہور یہ کریکٹر حیرت انگیز کمالات دکھاتا اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا نظر آتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کریکٹر کی شہرت جاپان سے نکل کر دنیا کے کونے کونے میں پھیل گئی تھی۔
View this post on InstagramHave a little workout here and there
A post shared by IFBB PRO Nhon Ly (@master_roshi_real_life) on Nov 2, 2017 at 3:52am PDT
The post 55 سالہ شخص نے اپنے جسم کو کارٹون کریکٹر ’ماسٹر روشی‘ کے قالب میں ڈھال لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Gy950L
via IFTTT
No comments:
Post a Comment