چندھی گڑھ: دی کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما پاکستان کی حمایت پر اپنے پروگرام سے نکالے گئے نوجوت سنگھ سدھو کے دفاع میں آگئے۔
چندی گڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپل شرما نے نوجوت سدھو کو شو سے نکالنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے، وہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ پلوامہ حملے جیسے واقعات رونما نہ ہوں تاہم سدھو کو شو سے نکالنا کوئی حل نہیں ہے اور نہ سدھو کے معاملے پر پراپیگنڈا ٹھیک ہے۔ میرا ماننا ہے کہ کسی پر پابندی لگانا اور سدھو کو شوسے باہر کرنا ، یہ معاملات کو حل کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے متعلق بیان پرکل آج اورآگے بھی قائم رہوں گا، سدھو
کپل شرما نے کہا کہ ابھی نوجوت سدھو کی کچھ اور مصروفیات ہیں اس بنا پر وہ فی الوقت ہمارے شو کا حصہ نہیں ہیں البتہ ان کی عدم موجودگی میں ارچنا پورن سنگھ شوکی شوٹنگ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں دیئے گئے بیان کے بعد ان کے خلاف محاذ کھلا ہوا ہے اور اسی سلسلے میں انہیں بھارت کے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو سے بھی نکالے جانے اور ان کی جگہ ارچنا کو لانے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔
The post کپل شرما سدھو کے دفاع میں میدان میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DNM2uU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment