Tuesday, February 19, 2019

پی ایس ایل؛ اسٹیڈیمز کی بے رونقی شاہد آفریدی کو بھی کھٹکنے لگی ایکسپریس اردو

 دبئی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ہماری اپنی لیگ ہے میدان میں آکر رونقیں بڑھانے سے اس کو مزید کامیاب بنایا جاسکے گا۔

ایک انٹرویو میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے ایڈیشن سے چوتھے تک کے سفر میں پی ایس ایل ایک برانڈ اور ہماری پہچان بن چکا ہے، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کیلئے قومی ٹیم کو ٹیلنٹ بھی یہیں سے میسر آ رہا ہے، بلاشبہ اس کو ایک کامیاب ایونٹ قرار دیا جاسکتا ہے، میری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تماشائی میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں آئیں، یہ ہماری اپنی لیگ ہے لہذا میدان میں آکر رونقیں بڑھانے سے اس کو مزید کامیاب بنایا جا سکے گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو بھی کوئی ایسی حکمت عملی بنانا چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسٹیڈیم کا رخ کریں، امید ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز کے دوران اسٹینڈ خالی نہیں رہیں گے، کھلاڑی بھی تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیمز میں پر فارم کرتے ہوئے زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ 3 یا 4 کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ بناتے دیکھ رہا ہوں، ابھی آغاز ہے، آگے چل کر سخت مقابلوں میں ان کی مہارت کا امتحان ہوگا، ان مراحل میں کارکردگی دیکھنے کے بعد ان کے نام بھی بتاسکوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کرکٹر سے بات ہوئی ہے، پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار دنیا کی دیگر تمام لیگز سے بہتر ہے۔

The post پی ایس ایل؛ اسٹیڈیمز کی بے رونقی شاہد آفریدی کو بھی کھٹکنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SHVVVv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment