اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے کمر کی تکلیف کے باعث سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمر میں تکلیف کی بنا پر ڈاکٹروں نے سفر پر پابندی لگائی ہے اور انہیں مکمل آرام کی ہدایت دی ہے، اس لیے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کل اسلام آباد نہیں آئیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اپنے شیڈول کے مطابق کل منعقد ہوگا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی امور گروپ کی اپوزیشن نمائندوں کے ساتھ ملاقات کل دوپہر 2 بجے اپنے شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔
The post ڈاکٹروں کی شہباز شریف کو کمر درد کے باعث سفر نہ کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V8Lk2B
via IFTTT
No comments:
Post a Comment