کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے اسکول ٹیچرسمیت4 شہریوں کے قتل میں ملوث 5 رکنی گروہ کو گرفتارکرلیا، گرفتار گروہ کے کارندے اسٹریٹ کرائم، گھروں اوردکانوں میں ڈکیتیوں کے ساتھ ساتھ بینک یا منی چینجر سے رقم نکلوانے والے افراد کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
رینجرز سندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لائنز ایریا، کورنگی، لیاقت آباد اور ناظم آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد پرمشتمل گروہ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کامران امجد، وقارعلی عرف بنٹو، اسد عرف چھوٹا، شیراز عرف شیری اورعدنان عرف عدی شامل ہیں جومختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، گھروں اور دکانوں میں ڈکیتیوں کے ساتھ ساتھ بینک یا منی چینجر سے رقم نکلوانے والے افرادکولوٹنے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے5پستول بھی برآمدکیے گئے جنھں وہ دوران ڈکیتی واردات میں استعمال کرتے تھے،ملزمان ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 4 وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
ملزمان نے 28 دسمبر کو جیکب لائن میں محمد عماد السلام ، 30 ستمبر کو شاہرقائدین پر توفیق اور 19 نومبر جیکب لائن میں محمد عمران کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان نے 31 جنوری کو سولجر بازار نمبر میں ویتنام سے آنے والے اسکول ٹیچر انعام علی کو اس کی بہن ڈاکٹر فرحین کے سامنے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا، مقتول اوراس کی بہن منی چینجر سے رقم تبدیل کرواکرگھرواپس آرہے تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے اورانھیں قانونی کارروائی کے لییپولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔
The post ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 4 افراد کو قتل کرنیوالا گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ptv0sD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment