Thursday, February 27, 2020

سندھ حکومت نے یکساں نصاب تعلیم منصوبے کی حمایت کردی ایکسپریس اردو

کراچی:  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنے اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے پورے پاکستان میں تیار کردہ یکساں نصابِ تعلیم متعارف کرانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اسکول کے نصاب کو ڈیزائن کرنا صوبائی سبجیکٹ ہوگیاہے لیکن وفاقی وزیر تعلیم نے اس مقصد کے ساتھ ہی ایک قدم اٹھایا ہے کہ پورے پاکستان میں یکساں نصاب متعارف کرایا جاسکے، انھوں نے انھیں یقین دلایا کہ ان کی حکومت اس منصوبے کی حمایت کرے گی۔ وزارت تعلیم کے ذریعے تیار کردہ نصاب پورے پاکستان کے تمام سرکاری ، نجی اور انگریزی میڈیم اسکولوں میں پڑھایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ انھوں نے مدرسوں کی رجسٹریشن کے لیے وفاقی مدرس اور دیگر متعلقہ علماکو اعتماد میں لیا ہے، انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعلیمی منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے متعلقہ کمشنرز کے ماتحت ڈویڑنل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ علما حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے مدارس کے لوگ امن کے فروغ اور مذہبی نصاب کے ساتھ باضابطہ تعلیم کو متعارف کرانے میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے ساتھ پورے پاکستان میں یکساں نصاب متعارف کروانے سے متعلق تفصیلی ملاقات کی۔

The post سندھ حکومت نے یکساں نصاب تعلیم منصوبے کی حمایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wM9nxh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment