Sunday, June 28, 2020

مائیکروسافٹ پاکستانی طلبہ کو گھر بیٹھے سرٹیفکیشن فراہم کرے گا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مائیکروسافٹ پاکستان کے اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک سے  طلبا کو گھر بیٹھے مائیکرو سافٹ سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس سلسلے میں ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے رجسٹر ہونے والے 2000 طلبہ کو بلا معاوضہ سرٹیفکیشن فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کو تعلیم و روزگار کے مابین پائی جانے والی خلیج کو کم کرنے سے متعلق انتہائی اہم پش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ اس کے نتیجے میں طلبہ وبا کے دوران گھر بیٹھے پیشہ ورانہ تعلیم مہارت حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔

مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی گزشتہ ایک دہائی سے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ دونوں کے مابین ہونے والے حالیہ معاہدے کا اطلاق نجی و سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا اور اس کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیارات کے مطابق تکنیکی تربیت کے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس سرٹیفکیشن کے لیے طلبا کوباقاعدہ نصاب کے تحت تکنیکی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں جن میں  کمپویٹر سائنس، ڈیٹا سائنس اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر کے موضوعات بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس پروگرام میں ہونے والی ایم ٹی اے (مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ) اور ایم او ایس(مائیکرو سافٹ آفس اسپیشلسٹ) کی سرٹیفکیشن تکنیکی مہارتوں کی توثیق اور کرئیر میں آگے بڑھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

مائیکروسافٹ سرٹی پورٹ کی شراکت کے ساتھ ایچ ای سی کے ماتحٹ یونیورسٹیوں کو اس پروگرام میں شریک کرے گی۔ سرٹفیکیشن کے لیے امتحان کے تجربے بہتر سے بہتر بنانے کے لیے  Azure کلاؤڈ پلیٹ فورم کا استعمال کیا جائے گا۔ ہر سال اس پلیٹ فورم کے ذریعے دنیا بھر میں 12 ہزار امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔

The post مائیکروسافٹ پاکستانی طلبہ کو گھر بیٹھے سرٹیفکیشن فراہم کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AfSNbo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment