کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی مساجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد برینڈن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النور مسجد اور لنووڈ اسلامک سینٹر میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد برینڈن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق 29 سالہ آسٹریلوی شہری برینڈن ٹیرنٹ نے پہلے صحت جرم سے انکار بعد میں جرم قبول کرلیا تاہم نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا ایڈرن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد برینڈن ٹیرنٹ عمر قید کی سزا کا ہی مستحق تھا۔
واضح رہے کہ برینڈن ٹیرنٹ نے 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ کرکے 51 افراد کو شہید اور 40 زخمی کر دیا تھا۔
The post نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32yB1dk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment