صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (03338818706)
فیس بُک (Saim Almustafa Saim)
علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلا احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے:
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبرز (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار28 ستمبر2020
آج کا حاکم نمبر7ہے
7 کا عدد نیپچون سے منسوب اور سوموار چاند سے۔ نیپچون روحانیت، فطرت گہرے سمندر کا اور چاند دل، جذبات، خواہشات واحساسات کا نمائندہ ہے، اگر پیدائشی یہ عدد سعد نہ ہوں تو نفسیاتی، جذباتی اور روحانی مسائل کو جنم دیتے ہیں، سعد ہوں تو جینوئن صوفیانہ طبع دیتے ہیں۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفہٌ خاص ”یارحیم یا رحمٰن یا اللہ ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
3، 4، 5،7، 8 اور 9 نمبر والوں کے لیے یہ ایک اچھا دن ہونے کی امید ہے۔
1، 2 اور 6 نمبر والوں کو کچھ امور میں کچھ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
منگل 29 ستمبر 2020
آج کا حاکم نمبر 6 ہے۔
آج کا دن حساس اور نازک مزاجوں کے لیے تلخی لاسکتا ہے۔ ایسے حالات کا اندیشہ جو آپ کے اندازوں، امیدوں اور پلانوں کو متاثر کریں، جو احباب سخت جان ہیں اور پیشہ ورانہ امور میں ہیں ان کے لیے بہتر ہے۔
1، 5، 6، 8 اور9 نمبر والوں کے لیے ایک معاونت میسر کرنے والا دن ہوسکتا ہے۔
2، 3، 4 اور7 کو مخالفانہ حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 90، یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یاغفار یاستار استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
بدھ30ستمبر2020
آج کا حاکم نمبر3 ہے
آج کا دن روابط، تحریر، تقریر، بزنس پلان، بزنس میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدام بہترین نتائج لاسکتے ہیں۔ مذہب، صحت کی بہتری، نشونما اور کام کے پھیلاو کے لیے ایک اچھا دن ہے۔
صدقہ ”زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کودینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”یاخبیرُیا وکیلُ یااللہ ” 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
2، 3، 4،7، 8 اور 9 نمبر والوں کے لیے حالات کے موافق ہونے کی امید ہے۔
1، 5اور6 کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
جمعرات یکم اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر9 ہے
مشتری کے دن پر مریخ کا رنگ۔ گویا ترقی اور آگے بڑھنے کے خیالات، حالات اور پلان میں تیزی آسکتی ہے، اور آپ کے اندر آگے بڑھنے کی خواہش شدت سے آپ کو اکسائے اور اندیشہ ہے ایسے وقت میں جائز اور ناجائز میں تمیز مشکل ہوجائے۔
صدقہ: مٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یاوھابُ یا اللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔
1، 2، 3، 5، 6 اور7 نمبر والوں کے لیے ایک اچھا دن کی امید ہے۔
4، 8 اور9 کو محتاط رہنے کی تجویز ہے۔
جمعہ 2 اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر4 ہے
4 کا نمبر کسی بھی دن ہو غیرمتوقع معاملات سامنے لاتا ہے، اچانک تبدیلی، حادثہ اور ذہنی ونفسیاتی مسائل کا اندیشہ ہوتا ہے، چوںکہ یہ جمعہ کے دن ہوگا، کسی کا اسکینڈل، بدنامی، مذہبی مقامات، مذہبی لوگ اور بینک وغیرہ اس کے منفی اثرات کی زد میں آسکتے ہیں۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورہ کہف یا یاودود یا معید یا اللہ ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔
1، 2، 3، 6، 7اور 8 نمبر والوں کے لیے قدرے بہتری کے امکانات ہیں۔
4، 5اور 9 نمبر والوں کے لیے الرٹ ہونے کا مشورہ ہے۔
ہفتہ 3 اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر7 ہے
7نمبر چوںکہ وجدان اور مراقبے سے تعلق رکھتا ہے اور ہفتہ کا دن اختتام اور عملی زندگی کا نمائندہ ہے، یہ امتزاج فطرتاً برعکس ہے، حکومتی اور سربراہانِ مملکت و ادارگانِ جملہ اقسام کے لیے کچھ مسائل کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمر رسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”یا فتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔
3، 4، 5،7، 8اور 9 نمبر والوں کے لیے اچھا اور معاون دن ہوسکتا ہے۔
1، 2 اور6 کو غیرمتوقع اور مخالفانہ حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اتوار4 اکتوبر 2020
آج کا حاکم نمبر1 ہے۔
شہرت کے صاف دامن پر داغ لگ سکتا ہے، فخر غرور میں بدل سکتا ہے اور غرور سرنیچا کرواسکتا ہے، آپ اگر باپ اور باس کی خدمت اور ”یس سر” کے فارمولے پر عملاً کاربند رہے تو یہ ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یا اللہ ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
1، 2، 4، 5، 6اور9 نمبر والوں کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔
3 ،7 اور8 نمبر والوں کے لیے محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kRua6t
via IFTTT
No comments:
Post a Comment