اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ کے بعد گزشتہ ہفتے میں مہنگائی کا زور ٹوٹ گیا۔
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح18.64 فیصد رہی۔
آلو، انڈے، لہسن، مٹن بیف، دال مونگ، دال چنا، دال ماش، ویجیٹیبل گھی، سرسوں کا تیل اور تازہ دودھ سمیت20 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ ٹماٹر،پیاز،چینی،گڑ،چکن،آٹا ،ایل پی جی اور چاول سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ہیں اور 23اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ25 نومبر 2021 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ، دال مسور کی قیمتوں میں 1.03، صابن کی قیمتوں میں2.77 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں2.01 فیصد،ککنگ آئل کی قیمتوں میں1.32 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں1.09 فیصداضافہ ہوا۔
پیاز کی قیمتوں میں7.43فیصد ، ٹماٹر کی قیمتوں میں15.42فیصد،چکن کی قیمتوں میں6.62د،ایل پی جی کی قیمتوں میں0.73فیصد، چینی کی قیمتوں میں1.87فیصد، گڑ کی قیمتوں میں0.15فیصدآٹے کی قیمتوں میں0.95فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔
The post مہنگائی میں0.67 فیصد کمی، 18.64فیصد پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nRDfjX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment