Friday, September 8, 2023

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 10 ستمبر کو ایک ہی بار ہوگا، ترجمان وزارت صحت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزارت صحت کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پورے ملک میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ دس ستمبر بروز اتوار کو اپنے شیڈول کے مطابق ہو ں گے اور پھر کوئی ٹیسٹ نہیں ہوگا۔

ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں رجسٹرڈ طلبا طالبات دس ستمبر کو اپنے امتحانی سینٹر بروقت پہنچیں۔

ترجمان وزارت صحت نے واضح کیا کہ پورے ملک میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 10 ستمبر کو ہوگا اور اُس کے بعد کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان بعد میں ہوں گے، وزیر صحت

قبل ازیں نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے کے طلبا کیلیے ایم ڈی کیٹ امتحانات بعد میں منعقد کیے جائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا جو میڈیکل کالجز میں داخلہ لینا چاہتے تھے لیکن موجودہ ابتر صورت حال میں یہ ممکن نہیں تھا۔

The post ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 10 ستمبر کو ایک ہی بار ہوگا، ترجمان وزارت صحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/lcEBuzv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment