Friday, September 1, 2023

جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار ایکسپریس اردو

  کراچی:  پولیس نے جائیداد کے تنازع پر  فائرنگ  کرکے اپنے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے  کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  گلشن اقبال پولیس نے بلاک تیرہ ڈی میں فائرنگ کر کے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گلشن اقبال ارشد آفریدی نے بتایا کہ گرفتار ملزم سچل نے جائیداد کے تنازع پر کچھ روز قبل جھگڑے کے دوران پہلے اپنے چھوٹے بھائی  کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق بعدازاں  ملزم نے ایک اور بھائی عامر جمالی کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا ، ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے دو مقدمات گلشن اقبال تھانے میں درج ہیں ۔

The post جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EgV1fqW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment