Saturday, December 30, 2017

نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس 737 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پہلے ہی سے سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق بھی اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے گہرا تعلق ہے اوراسی سلسلے میں سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے لیے خصوصی طیارہ بھی بھجوایا تھا۔ دوسری جانب نواز شریف کی سعودی روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

The post نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zOdJjg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment