اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، 131 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف العزیزیہ اور ہل میٹل کے اصل مالک ثابت ہوئے ہیں جب کہ وہ اثاثوں کے لیے جائز ذرائع آمدن بتانے میں ناکام رہے۔
نواز شریف کی جانب سے ان کے وکلا نے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ نواز شریف کی جانب سے دائر اپیل میں سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوچکی ہے اور اس کے خلاف اپیل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی زیر سماعت ہے۔
The post نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GO29gX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment