Thursday, January 30, 2020

پاکستانی بچے افغانستان پر دھاک بٹھانے کیلیے تیار ایکسپریس اردو

بینونی: پاکستانی بچے افغانستان پر دھاک بٹھانے کیلیے تیار ہیں،آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں کا سامنا جمعے کو بینونی میں ہوگا۔

2مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،کھلاڑیوں نے 2 روز آرام کے بعد مسلسل 3 دن تک بھرپورٹریننگ کی، اس دوران عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتے ہوئے ایڑھی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، 2 روز ریسٹ کے بعد گذشتہ روز انھوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، البتہ میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ جمعے کی صبح ہی کیا جائیگا۔میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

دریں اثناکپتان روحیل نذیر افغانستان کیخلاف کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کیلیے پُرعزم ہیں،وہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں روحیل نذیر نے کہاکہ افغانستان بہتر ٹیم ہے، البتہ ہم بھی مقابلے کیلیے مکمل تیار ہیں، بینونی میں موجود قومی انڈر 19 اسکواڈ گذشتہ تین روز سے سخت محنت کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم زمبابوے کیخلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں،بطور کپتان میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا، افغانستان کیخلاف میچ مارو یا مرجاؤ کی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے۔

روحیل نذیر نے کہا کہ جوں جوں ایونٹ آگے بڑھنے لگا مجھ سمیت حیدر علی پر ذمہ داری بھی بڑھتی جاری رہی ہے، امید ہے کہ ہم افغانستان کیخلا ف شاندار کھیل سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کمبی نیشن  اچھا ہے، گروپ میچ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کا ذمہ داری سنبھالنا خوش آئند تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ بولرز بہترین فارم میں ہیں۔ روحیل نذیر نے کہا کہ طاہر حسین، محمد عرفان  اور عباس آفریدی کیساتھ اسپنر عامر علی بھی نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ سب آئندہ میچز میں جیت کا ذریعہ بنیں گے۔

The post پاکستانی بچے افغانستان پر دھاک بٹھانے کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37IN4q1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment