Thursday, April 2, 2020

نیب کا جعلی افسر بن کر کورونا کے لیے فنڈز جمع کرنیوالا گرفتار ایکسپریس اردو

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کا جعلی افسربن کرعوام سے کورونا کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے والے ارسلان نامی شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا تاکہ ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جا سکے۔

چئیرمین نیب  نے اپنے منصب کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوانی عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کے لیے نیب کی انٹی کرپشن حکمت عملی کا اعلان کیا تھا اس پر نہ صرف نیب سختی سے عمل پیرا ہے بلکہ گزشتہ2سال سے زائد عرصے کے دوران11 ایسے افراد کو گرفتارکیا جو نیب کا نام استعمال کرکے نیب کے جعلی افسران بن کر عوام کو لوٹنے میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے۔

نیب نے نہ صرف ان 11فراد کو گرفتارکیا بلکہ قانون کے مطابق کاروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا، نیب عوام کو ان کے بہترین مفاد میں ایک بار پھر آگاہ کرتا ہے کہ اگر نیب کاکوئی جعلی افسر بن کر کسی غیر قانونی کام کے لیے نیب کا نام استعمال کر تے ہوئے کسی کو ٹیلی فون پر رابطہ کرتا ہے تو اس کی اطلاع نیب کے ترجمان کو دی جائے۔

 

The post نیب کا جعلی افسر بن کر کورونا کے لیے فنڈز جمع کرنیوالا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39E0QKz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment