Thursday, April 2, 2020

کورونا، عسکری حکام کے سندھ حکومت کے اقدامات پر تحفظات ایکسپریس اردو

کراچی: سول و عسکری حکام کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے شکار افراد کو ریلیف پہنچانے کے سندھ حکومت کے ناکافی اقدامات پرشدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرزسندھ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سول و عسکری حکام کے اعلیٰ سطح اجلاس میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کی سطح پر ریلیف کیلیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ صوبے میں ریلیف کے جتنے بھی کام کیے جا رہے ہیں انہیں مخیر حضرات ہی سرانجام دے رہے ہیں۔

حکومت پرزوردیا گیا کہ وہ صورتحال کے فوری ازالے کیلیے کام کرے۔ ریلیف کے کاموں میں تاخیر جاری رہنے سے صوبے میں بدامنی پھیل سکتی ہے جس سے بحران جنم لے سکتا ہے۔ تحفظات کے پیش نظر یہ بات بھی سامنے آئی کہ لاک ڈاؤن کے متاثرین میں ریلیف اشیا کی تقسیم ایک دن کے اندر شروع کی جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے احکامات پر سندھ میں 23مارچ سے 15روز کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیاگیا تھا۔

 

The post کورونا، عسکری حکام کے سندھ حکومت کے اقدامات پر تحفظات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UEMsxG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment