حمل:
21مارچ تا21اپریل
تعمیراتی منصوبے کو بے خوف عملی شکل دیجئے، نتائج توقع کے مطابق نکل سکتے ہیں، کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کسی بھی موقعہ پر ہمت نہ ہاریں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
اگر آپ ہزار سال قبل پیدا ہوتے تو شاید آپ کے یہ اعلیٰ کارنامے تاریخ کے کسی صفحے پر درج ہو جاتے لیکن اب تو ایسا ہونے کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
یہ عرصہ آپ کے لئے بعض امور کے سلسلے میں خاصا بہتر ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا پوری توقع اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کی جدوجہد کرتے رہیں، بسلسلہ تعلیم کامیابی ہو سکتی ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
چند اہم کاموں میں آپ نے حیران کن کامیابی حاصل کی ان کامیابیوں کے پیچھے ہمارے ان مشوروں کا کس قدر ہاتھ ہے جو کہ آپ کو ہم نے دیئے تھے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
نام نہاد دوست سازش کر سکتے ہیں، آپ کو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ برے وقت میں کوئی ساتھ نہیں دیتا، بلند و بانگ دعویٰ کرنیوالے رشتہ دار بھی قریب آنے سے گریز کرینگے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
کسی بھی شخص کے ساتھ الجھنے کی غلطی نہ کریں اگر آپ خود پر قابو نہ پا کر کسی سے الجھ بیٹھیں تو پھر بات بہت بڑھ سکتی ہے، آپ کے اخراجات بھی بڑھ سکتے ہیں۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
اپنے غصے کو دباتے رہئے کیونکہ یہی ایک چیز آپ کے لئے کسی بھی وقت انتہائی پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، زیادہ دوست نہ بنایئے دوستی آپ کو حسب سابق راس نہ آ سکے گی۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
جائیداد کے مسائل میں بہت زیادہ دلچسپی نہ لیں ان کا سردست حل ہونا ناممکن ہے ایسے لوگ جن پر آپ ضرورت سے زیادہ بھروسہ کرتے رہے ہیں وہ آپ کیخلاف سازش کر سکتے ہیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
ایسے بااثر افراد سے بھی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنے کاروبار کو غیر معمولی وسعت دے سکیں گے، سیاسی و سماجی کارکن کوشش سے مطلوبہ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کے سلسلے میں بھی یہ عرصہ آپ کے لئے بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے، غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ طے پا سکتا ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
اگر آپ نے گزشتہ واقعات سے سبق حاصل کر لیا ہے تو پھر توقع یہی ہے کہ آپ غلطیوں کا اعادہ نہیں کریں گے ظاہر ہے کہ اگر غلطیاں نہ ہوئیں تو حالات بھی پریشان کن نہیں رہیں گے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
غیر ملکی سفر کا چانس مل سکتا ہے لیکن اس چانس سے استفادہ نہ کرنا ہی آپ کیلئے مناسب ہو سکتا ہے حالات خواہ کسی بھی قسم کے ہوں آپ پورے اعتماد اور حوصلے کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment