Thursday, May 28, 2020

اقوام متحدہ کے قیام امن مشنز میں پاکستان پیش پیش ایکسپریس اردو

اسلام آباد: پاکستانی فوج کی اقوام متحدہ کے ساتھ امن کے حوالے سے خدمات سر انجام دینے کی طویل تاریخ ہے، اقوام متحدہ کے ساتھ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی وابستگی کی جڑیں گہری ہیں جب کہ اقوام متحدہ نے اس سال امن مشن کو خواتین کے نام کردیا ہے۔

پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی جبکہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے خدمات کا آغاز 1960میں ہوا، جب پاکستان نے کانگو میں اقوام متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا، جس کے بعد مسلسل60سالوں سے پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کو پوری دنیا میں نافذ کرنے میں معاون رہا ہے،عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کی پرامن فوج کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔

پاکستان نے دنیا کے28ممالک میں دو لاکھ سے زیادہ فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشنز میں حصہ لیا،ان ہنگامہ خیز خطوں میں انسانیت کی مدد کرنے اور امن بحال رکھنے کے لیے24 افسران سمیت 157 پاکستانی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاک فوج کے دستے کانگو، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان، دارفور،صومالیہ، مغربی صحارا، مالی،اور قبرص میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، پاکستان وہ واحد ملک ہے ، جس نے پسماندہ ملکوں میں مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے خواتین کی نمائندگی اور درجہ بندی پر خصوصی توجہ دی ۔

 

The post اقوام متحدہ کے قیام امن مشنز میں پاکستان پیش پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gAWjx4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment