Monday, June 1, 2020

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ کے قریبی رشتہ دار آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، ان کے ساتھ الجھ کر اپنا قیمتی وقت خراب نہ کریں جو یہ کرنا چاہتے ہیں انہیں کرنے دیں، تھوڑے دن اور صبر کر لیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

مزاج کو مصلحت کا درس دیں، جذباتیت کا مظاہرہ آپ ہی کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، کاروبار کی پوزیشن درست ہو سکتی ہے لیکن کسی کے ساتھ کوئی اہم معاہدہ نہ کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

غیر متعلق لوگوں سے بڑی بڑی توقعات باندھ لینا کوئی آپ سے سیکھے، حالانکہ طویل عرصے کے دوران محض اپنے اس غیر معمولی اعتماد کی بدولت آپ نے بہت کچھ گنوایا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کا بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں، یعنی گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

زر کثیر کا حصول یقینی ہے کاروبار میں دلچسپی لے لیں ابھرنے کا امکان زیادہ ہے۔ بھائیوں سے فائدہ ہو سکتا ہے جائیداد کی خریدو فروخت سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے تاکہ مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکے، بسلسلہ عشق و محبت مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے خود کو ان معاملات سے دور رکھیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ کا ذہن حسب سابق کافی الجھ سکتا ہے۔آپ کے لئے بہتر یہ ہی ہے کہ فضول قسم کی تمام سوچوں سے نجات حاصل کر لیں ورنہ اس سے آپ کی صحت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اگر آپ محسوس کریں کہ آپ سے نہ چاہتے ہوئے بھی نقصان دہ فیصلے ہو رہے ہیں یا ہونے والے ہیں تو فوری طور پر اپنے ذہن کو کسی دوسری طرف لگا دیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

چند عزیز آپ سے اختلاف کر سکتے ہیں، بہتر یہی ہے کہ ان سے الجھ کر اپنا قیمتی وقت برباد نہ کریں بلکہ کوشش یہ ہونی چاہئے کہ یہ مخالف آپ کے حسن اخلاق سے متاثر ہو جائیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مزاج کی ہر وقت بھڑکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں وگرنہ باقی رہ جانیوالی خوشیاں بھی راکھ ہو سکتی ہیں، آپ کو اندازہ لگا لینا چاہئے کہ یہ آتش جی آپ کیلئے نقصان دہ ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنا کاروبار ابھارنے کی کوشش کریں، بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے گا، کسی نئی رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کسی قریبی عزیز کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں اس جھگڑے کی بنیاد کوئی جائیداد یا رقمی لین دین بن سکتی ہے، آپ جذباتیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل نہ ہوں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment