Friday, January 20, 2023

ڈی ایم سی نے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کو 1 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس چالان بھیج دیا ایکسپریس اردو

  کراچی: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) ساؤتھ نے وفاق اور صوبے کی ٹیکس مستشنیٰ عمارتوں کو پراپرٹی ٹیکس کا چالان بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایم سی ساؤتھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو ایک کروڑ پچاس لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد کا پراپرٹی ٹیکس چالان بھیجا اور چیف سیکریٹری ہاؤس،جنرل پوسٹ آفس سمیت متعدد وفاقی اداروں کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

علاوہ ازیں ڈی سی ساؤتھ نے اردو لغت بورڈ اور ناپا کو بھی ٹیکس چالان بھیجا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارتیں سندھ اربن ایموئبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958 کے تحت جائیداد ٹیکس سے مستثنٰی ہیں، پراپرٹی ٹیکس کا اختیار محکمہ ایکسائیز کے بجائے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے پاس ہے۔

The post ڈی ایم سی نے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کو 1 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس چالان بھیج دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eGynUCs
via IFTTT

No comments:

Post a Comment