Thursday, January 19, 2023

پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی نکالیں گے، نواز شریف ایکسپریس اردو

 لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی باہر ہم ہی نکالیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کے 4 سال کا میرے4 سال کے ساتھ مقابلہ کریں، ہمارے دورمیں کیا حالات تھے اوراس کے دورمیں کیا تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں لوگ خوشحال تھے،عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی۔

نوازشریف نے کہا کہ کسی کی شکل چھپی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کا نام، پاکستان کو اپنی ذات کے گرد گھما کر ملک کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا جس کی وجہ سے ملک آج مشکلات کا شکار ہے اور اس کو ہم ہی مسائل سے باہر نکالیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلےکہا وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے تھے، جوالیکشن ہونے جا رہا ہےاس میں(ن) لیگ کامیابی حاصل کرے گی، نوازشریف سے رہنمائی لی، اس کےمطابق آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

رانا ثنا للہ نے کہا کہ مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی، نوازشریف عام انتخابات میں(ن)لیگ کی مہم چلائیں گے، نوازشریف کی واپسی طے ہے تاہم اس میں کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں جنہیں جلد دور کرلیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ اپنے لوگ ہی ان سےناراض تھے، عمران خان نے بار باراسمبلیاں توڑنےکی تاریخیں دیں، توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردارسامنےآیا، عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے تو اداروں کو گرفتار کرنا چاہیے۔

The post پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی نکالیں گے، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Zbaqt0M
via IFTTT

No comments:

Post a Comment