Wednesday, January 18, 2023

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ کو اپنے کاروبار کو چلانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے بڑی سخت جدوجہد کی ضرورت ہے لاپروائی ہرگز نہ برتیںورنہ بڑی سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

چند نام نہاد دوست آپکے خلاف سازش کر سکتے ہیں بہرحال آپکو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ بُرے وقت کے دوران کوئی بھی کسی کا ساتھ نہیں دیتا لہٰذا محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

من پسند فرد کیساتھ شادی کا امکان ہے ملازمت سے وابستہ افراد کی ترقی کے امکانات ہیں لیکن آپ آج کے دن بسلسلہ فرائض وغیرہ میں لاپروائی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

وہ لوگ جو جائیداد کی خریدوفروخت کا بزنس کرتے ہیں بہت زیادہ احتیاط برتیں اپنے قریبی عزیزوں کو اپنے گھریلو معاملات میں مداخلت نہ کرنے دیں ورنہ گھریلو حالات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کا ذہن فضول قسم کی سوچوں میں الجھ سکتا ہے مزاج بھی قدرے رنگین رہے گا ہر خوبصورت چیز کو اپنا حق سمجھنے کی غلطی نہ کریں حسن پرستی کا جذبہ شدت اختیار کرسکتاہے بندہ پرورذرا احتیاط کیجئے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

امپورٹ ایکسپورٹ کرنیوالے حضرات کیلئے آج کا دن اہم ہے کاروباری اسکیمیں جو آپ بہت عرصہ سے بنا رہے تھے ان پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

تمام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم آپ کو یہ رائے دینگے کہ کوئی لاکھ کوشش کرے آپ جذباتی نہ ہوں بلکہ ٹھنڈے دل و دماغ کیساتھ ہرسازش کا توڑ سیاسی انداز سے کرتے رہیے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

عزیز و اقارب اور دوستوں سے خوشگوار مراسم پر مبنی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں اگر آپ اپنے ماحول کو درست رکھنا چاہتے ہیں تو پھر خود کو نارمل رکھنے کی کوشش کیجئے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کافی رقم کی بچت ہو سکے گی قریبی عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال ہو سکیں گے عشق و محبت کے معاملات میں سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

نزدیکی سفر کا پروگرام بن سکتا ہے مگر اسکے نتائج آپ کی توقع کے مطابق برآمد نہ ہوسکیں گے عشق ومحبت کے معاملات میں سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہوسکے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بسلسلہ تعلیم خصوصی توجہ کی ضرورت ہے مفت کی دولت ملنے کا امکان ہے سیاسی اور سماجی کارکن آج کے دن اپنی سرگرمیوں کو محدود ہی رکھیں تو بہتر ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

مخالفین کی سازشوں کا سدباب قبل از وقت کرلیجئے ہر معاملے کی تحقیق خود کریں آج آپ کو شریک حیات کی بھرپور توجہ حاصل رہے گی آپ پھر بھی ان کی عزت کریں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/tu1O6zo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment