Monday, July 30, 2018

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد ڈھلان ایکسپریس اردو

 کراچی: انتخابات کے بعد پاکستانی روپے کی قدرمیں تبدیلی کی لہر آگئی اور ڈالر127 سے سیدھا 123 روپے پرآگیا۔

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدرمیں 3 روپے سے زائد کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر127 سے سیدھا 123 روپے پرآگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 122 روپے کی سطح پرٹریڈ کررہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آغازپرزبردست تیزی آئی جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی سطح کراس کرگیا۔

ایک موقع پرڈالر 4 روپے 61 پیسے کم ہوکر123 روپے 25 پیسے کا ہوگیا، جس کے بعد ڈالرنے کچھ ریکوری کی اور124 روپے کی سطح پرپہنچ گیا لیکن روپے نے دوبارہ ڈالرکو123 روپے کی سطح پرلاکھڑا کیا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکے لین دین میں دوروپے کمی دیکھی گئی اورڈالر122 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ماہرمعاشیات نے روپے کی قدرمیں اضافے کو معیشت کے لئے خوش آئند قراردیا ہے۔

The post امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد ڈھلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Aoskrk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment